اعضائے جسم اور انکو تندرست رکھنے کے متعلق ہدایات انسان کا جسم ایک مکان کی طرح ہے، جس طرح مکان میں اینٹیں ہوتی ہیں اسی طرح جسم بھی بڑی چھوٹی ،موٹی پتلی اورقسم قسم کی اینٹوں سے بنا ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ مکان کی اینٹیں بیجان و بیحس ہوتی ہیں اور جسم کی اینٹیں جاندار۔ پھر جس طرح مکان میں مٹی، چونا، کنکر ، سمینٹ، لوہا، رنگ، لکڑی وغیرہ مختلف چیزیں مختلف جگہوں پر لگی ہوتی ہیں۔اسی طرح جسم میں بھی خون، چمڑا، گوشت، چربی، بال ، ہڈی وغیرہ الگ الگ جگہوں پر الگ الگ مقصد کیلئے پائے جاتے ہیں۔ جسم کے بڑے بڑے حصے،سر، دماغ ، سینہ، دل، جگر، تلی اور دوسرے اعضائے ہاضمہ، بازو، ٹانگیں، اور اعضائے تناسل ہیں۔ان اعضا میں کسی قسم کا نقص یا خرابی نہ پائی جائے بس اسی کا نام صحت ہے ۔ اور ان کے کام کرنے میں کسی قسم کی اور کچھ بھی گڑ بڑ ہوجائے بس اسی کا نام بیماری ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی تھوڑی تھوڑی تشریح اور معلومات کا ہونا بہت ہی مفید اور ضروری ہوتاہے۔ جیسا کہ میں عرض کرچکا ہوں کہ جسم کے تمام اعضا کے صحیح طرح سے کام کرنے کا نام ہی صحت ہے ۔اس لئے یہاں پر ہر عضو میں کیا کیا نقص اور ...
Hari dunya "green world" Natur(Qudrat) ke qeemti aur anmool tuhfe Vegetables(sabziyan) aur Fruits(phal) ke bare me tafseel se maloomat,unke faede aur nuqsanaat,unki khusoosiyaat aur unse ilaj. *Treatment with vegetables and fruits*